بھارتی کرکٹ بورڈ نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں لوکیش راہول کی جگہ شبمن گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شبمن گل ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کر سکتے ہیں۔
روہت شرما کو بطور اوپنر ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ بھارتی چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اوپننگ کے لیے ہم روہت شرما کو ایک بار پھر موقع دے رہے ہیں۔
بھارتی اسکواڈ: ماینک اگروال، روہت شرما، شبمن گل، چتیشور پجارا، ویرات کوہلی (کپتان)، اجنکیا راہانے، ہنوما ویہاڑی، ریشب پانٹ (وکٹ کیپر)، وردھیمن ساہا (وکٹ کیپر)، رویندر جدیجا، رویچندرن ایشون، کلدیپ یادیو، ایشانت شرما، جسپریت بمراہ اور محمد شامی۔
ساؤتھ افریقہ کے دورہ بھارت کا آغاز 15 ستمبر سے ہو رہا ہے جس میں پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے جبکہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 2 اکتوبر سے ہو گا۔