Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشیز سیریز 2019 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین آخری اور پانچواں ٹیسٹ میچ اوول میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر شین وارن نے اپنی آل ٹائم فیورٹ ایشز الیون منتخب کر لی۔ شین وارن نے اپنی پسندیدہ ایشز ٹیم میں اوپنرز گراہم گوچ اور میتھیو ہیڈن کو چُنا۔
رکی پونٹنگ، کیون پیٹرسن اور مارک وا بھی آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی ٹیم میں شامل ہیں۔ شین وارن نے معروف آسٹریلین سابق کپتان ایلن بارڈر کو اپنی ایشز ٹیم کا کپتان مقرر کیا۔
انہوں نے ایڈم گلکرسٹ کو بطور وکٹ کیپر اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ شین وارن کی منتخب کردہ آل ٹائم ایشز الیون میں اینڈریو فلنٹوف، ٹم مے، ڈیرن گوف اور گلین میکگرا بھی شامل ہیں۔
#Australia#England