Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیئرسٹو ایشز سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں 22 رنز بنا کر مچل مارش کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے مگر جونی بیئرسٹو ٹیسٹ کرکٹ میں چار ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے 34ویں انگلش کھلاڑی ہیں۔
جونی بیئرسٹو نے چار ہزار رنز 69 میچز کی 120 اننگز میں چھ سنچریوں اور 21 نصف سچریوں کی بدولت بنائے۔ جونی بیئرسٹو کی ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ اوسط 35.57 کی ہے۔
رواں ایشز سیریز میں جونی بیئرسٹو خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ انہوں نے پانچ میچوں کی نو اننگز میں صرف ایک نصف سنچری بنائی جبکہ مجموعی طور پر 200 رنز ہی اسکور کیے ہیں۔
#Australia in England 2019#Australia#England