Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے اہم ترین میچ میں جب بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں تو بھارت نے اس میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 82 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔
مہندر سنگھ دھونی نے بھی قیمتی 18 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔ ویرات کوہلی آج بھی اس میچ کو اپنا سب سے یادگار میچ مانتے ہیں۔ ویرات کوہلی نے ٹویٹر پر اس میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ میچ کبھی نہیں بھول سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میچ میں دھونی نے مجھے ایسے بھگایا جیسے میرا فٹنس ٹیسٹ لے رہے ہوں۔ سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوا تھا جس میں کیریبین ٹیم نے فتح حاصل کی تھی اور فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
#India#Australia