Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سے ابھر کر سامنے آنے والے تین نوجوان فاسٹ بولرز قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کی فرسٹ الیون ٹیم کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ لاہور قلندرز کے حارث رؤف، اسلام آباد یونائیٹڈ کے موسیٰ خان اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی قائد اعظم ٹرافی میں ایک ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
محمد موسیٰ اور حارث رؤف نے پی ایس ایل فور میں اپنی تیز رفتار بولنگ سے حریف بیٹسمینوں کو خوب پریشان کیا۔ ان دونوں بولرز کو پی ایس ایل فور کی دریافت قرار دیا گیا تھا جبکہ شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل کے علاوہ قومی ٹیم میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ناردرن ٹیم کے نائب کپتان عمر امین کا کہنا ہے کہ ان بولرز کی موجودگی نے ٹیم کو بہت مضبوط کر دیا ہے۔ عمر امین نے کہا کہ محمد موسیٰ اور حارث رؤف پہلے ہی پی ایس ایل میں خود کو منوا چکے ہیں، امید ہے طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں بھی وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
#Northern