Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مچل مارش کو ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ٹریوس ہیڈ کی جگہ موقع دیا گیا ہے۔ پانچویں ٹیسٹ کے آغاز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ٹم پین نے کہا تھا کہ مچل مارش بھارت کے خلاف صرف ٹیسٹ سیریز میں ناکام رہے تھے جس کے بعد سلیکٹرز کا ان کے حوالے سے ماننا تھا کہ جو توقعات مچل مارش سے ہیں وہ اس پر پورا نہیں اتر رہے۔
ٹم پین نے بتایا کہ آل راؤنڈر مچل مارش، بین اسٹوکس سے بہت متاثر ہیں اور انہیں کو دیکھ کر اپنی خامیوں کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں بین اسٹوکس نے 25 سے 30 اوورز کیے تھے اور اس کے بعد چوتھی اننگز میں آ کر سنچری اسکور کی اور انگلینڈ کو کامیابی دلائی۔
ٹم پین نے مزید کہا کہ بین اسٹوکس کی دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی سے مچل مارش بہت متاثر ہوئے تھے اور وہ بھی چاہتے ہیں کہ بین اسٹوکس کی طرح کی اپنی فٹنس کا معیار بڑھائیں اور دونوں شعبوں میں آسٹریلیا ٹیم کیلئے پرفارم کریں۔ یاد رہے مچل مارش نے پہلی اننگز میں 46 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
#Australia in England 2019#Australia#England