Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے وقار حسن کی گزشتہ روز پیدائش کا دن تھا۔ وقار حسن 87 سال کے ہو چکے ہیں۔ پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ بھارت کے خلاف دہلی میں کھیلا تھا اور بیٹسمین وقار حسن بھی اس ٹیم کا حصہ تھے۔
وقار حسن اس میچ میں زیادہ بہتر پرفارم نہیں کر سکے تھے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 8 جبکہ دوسری اننگز میں 5 رنز اسکور کیے تھے۔ اس میچ میں پاکستان کو ایک اننگز اور 70 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وقار حسن نے 21 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 31.50 کی اوسط سے 1,071 رنز اسکور کیے جس میں ان کی ایک سنچری اور 6 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 11 کھلاڑیوں میں وقار حسن وہ واحد کرکٹر ہیں جو اب تک حیات ہیں۔ وقار حسن کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں مبارکباد دی۔
#Pakistan