Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر ‏وہاب ریاض نے غیرمعینہ مدت تک طویل دورانیے کی کرکٹ سے آرام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہاب ریاض نے گزشتہ روز ہونے والے کیمپ میں بھی حصہ نہیں لیا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ فاسٹ بولر قائد اعظم ٹرافی میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔
وہاب ریاض نے قائد اعظم ٹرافی سے دستبردار ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فٹنس مسائل کی وجہ سے طویل دورانیے کی کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلتا آ رہا ہوں اور اس کیلئے اب بھی دستیاب ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ محدود اوورز کی کرکٹ سے مجھے اپنی فٹنس جانچنے کا موقع ملے گا۔ وہاب ریاض نے مزید کہا کہ جب طویل دورانیے کی کرکٹ کھیلنے کا اہل سمجھوں گا تو اپنی دستیابی ظاہر کر دوں گا۔
#Pakistan#Southern Punjab