Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کا نام تبدیل کر کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم رکھ دیا ہے۔ اسی تقریب میں گراؤنڈ کا ایک اسٹینڈ ویرات کوہلی کے نام سے بھی منسوب کیا گیا۔ تقریب میں ویرات کوہلی جذباتی نظر آئے اور انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ گھبرائے ہوئے ہیں اور سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کہیں۔
بھارتی کپتان نے بتایا کہ 2001 میں اسی اسٹیڈیم میں انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ بیٹھ کر ٹیسٹ میچ دیکھا اور وہ باؤنڈری پر کھڑے جواگل سریناتھ سے آٹو گراف مانگ رہے تھے اور آج اسی اسٹیڈیم میں اتنا بڑا اعزاز ملنے پر بہت خوشی ہے۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ وقت کیسے گزر جاتا ہے پتہ ہی نہیں چلتا۔ انہوں نے بتایا کہ جب میرے والد کی وفات ہوئی تو ارون جیٹلی نے میرے گھر پر آ کر مجھے حوصلہ دیا اس لیے ان کے ساتھ ایک خاص رشتہ تھا۔
#India