Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشز سیریز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں ہی کے اوپنرز مشکلات کا شکار نظر آ رہے ہیں۔ ایشز سیریز میں انگلینڈ نے روری برنز، جو ڈینلی اور جیسن روئے کو بطور اوپنرز آزمایا۔ روری برنز کے علاوہ دیگر دو اوپنرز خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر سکا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارکس ہیرس اور ڈیوڈ وارنر بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
ایشز سیریز 2019 میں 17 مرتبہ ایسا ہوا کہ اوپنرز پچاس رنز کا آغاز دیے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے اور اس نے تمام پچھلے منفی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ 1935 میں انگلیںڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں اوپنرز 16 مرتبہ پچاس کا آغاز فراہم کیے بغیر آؤٹ ہوئے تھے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2010 میں ہونے والی سیریز میں بھی اوپنرز شدید مشکلات کا شکار رہے تھے اور 15 مرتبہ اپنی ٹیم کو پچاس رنز کا آغاز فراہم کیے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔
#Australia#England