Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کرکٹ نے اپنی حکومت کو پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کا اپنے طور پر جائزہ لینے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ ترجمان سری لنکا کرکٹ کے مطابق فیصلہ سری لنکن وزیراعظم آفس کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا ایک بار پھر سے جائزہ لیا جائے۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ حکام نے تاحال سیکیورٹی انتظامات کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے رابطہ نہیں کیا، ٹیم کے لیے فول پروف سیکیورٹی کا پلان تیار کیا گیا ہے، بورڈز کی سطح پر باضابطہ رابطے کے بعد پی سی بی اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گا۔
سری لنکا کے ساتھ سیریز کے حوالے سے پی سی بی اپنی تیاریاں اور تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے دو روز سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دوبارہ سیکیورٹی اتنظامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکن ٹیم کو شیڈول کے مطابق 25 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka