Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی اہمیت بڑھانے کی سر توڑ کوششیں کر رہا ہے اور اس میں قومی ٹیم کے ٹاپ کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنا رہا ہے تاہم اب ایک بڑے کھلاڑی نے قائد اعظم ٹرافی میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ سابق کپتان محمد حفیظ نے قائد اعظم ٹرافی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے سدرن پنجاب ٹیم انتظامیہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے سدرن پنجاب کی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
محمد حفیظ کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں۔ محمد حفیظ سی پی ایل میں سینٹ کٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ قائد اعظم ٹرافی کل سے ملک کے مختلف سینٹرز میں شروع ہو رہی ہے۔
#Pakistan#Southern Punjab