گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبر سرگرم رہی کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں جس میں وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔ مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی دھونی نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان خبروں کو افواہ کہا جاتا ہے جس کا مطلب یہ تھا کہ دھونی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا۔
مہندر سنگھ دھونی ورلڈکپ 2019 کے بعد بھارتی فوج کے ساتھ کام کرنے چلے گئے تھے جہاں انہوں نے دو ماہ کا وقت گزارا۔ اسی وجہ سے انہیں دورہ ویسٹ انڈیز پر ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔
بھارت کو اب ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز کھیلنی ہے۔ مہندر سنگھ دھونی کو ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ نہیں ملی جس وجہ سے ان کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔