Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ اوول میں جاری ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلش ٹیم 294 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ جوز بٹلر 70، جو روٹ 57 اور روری برنز 47 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جو روٹ نے 57 رنز کی بدولت ٹیسٹ کرکٹ میں سات ہزار رنز مکمل کر لیے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 7,022 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 45 نصف سنچریاں، 16 سنچریاں اور دو ڈبل سنچریاں اسکور کیں۔
جو روٹ انگلینڈ کی طرف سے کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں سات ہزار رنز مکمل کرنے والے بارہویں بیٹسمین ہیں۔ ایلسٹر کُک نے انگلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 12 ہزار 472 رنز اسکور کیے۔
#England