Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کے رواں سیزن کا 9واں میچ سینٹ لوشیا زوکس اور جمیکا تلاواز کے درمیان کھیلا گیا۔ جمیکا تلاوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔ کرس گیل کوئی رن بنائے بغیر پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس نے 58 اور روومین پاول نے 44 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں راحقیم کارنوال اور آندرے فیلچر نے سینٹ لوشیا زوکس کو زبردست آغاز فراہم کیا۔ سیمی الیون کی پہلی وکٹ 111 رنز پر گری۔ راحقیم کارنوال نے 30 گیندوں پر 75 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
آندرے فلیچر 36 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سینٹ لوشیا زوکس نے مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میں حاصل کر کے پانچ وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔ راحقیم کارنوال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
#Caribbean Premier League 2019#Jamaica Tallawahs#St Lucia Zouks