Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان پریمیر لیگ (اے پی ایل) کا دوسرا ایڈیشن نشریاتی ادارے کی جانب سے رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے نشریاتی ادارے کے ساتھ منسلک مشکوک لوگوں کی وجہ سے یہ معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ افغانستان پریمیر لیگ کا دوسرا ایڈیشن رواں سال اکتوبر میں کھیلا جانا تھا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ نشریاتی ادارہ پہلے ایڈیشن کی فیس مقررہ وقت میں ادا نہیں کر سکا۔ اے پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے دوران محمد شہزاد سمیت کئی کرکٹرز کو فکسنگ کی پیشکش بھی ہوئی جو کھلاڑیوں نے فوری آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ کیں۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو آفرز ان افراد کے ذریعے کی گئی جو لیگ کے نشریاتی حقوق حاصل کرنے والے ادارے کے ساتھ منسلک تھے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے لیگ میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے لیے افغانستان حکومت کے اٹارنی جنرل کو خط لکھ دیا ہے۔
#Afghanistan