بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناظم الحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شکیب الحسن ٹیسٹ کرکٹ کو پسند نہیں کرتے لیکن وہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔ حال ہی میں افغانستان کے ہاتھوں ٹیسٹ میچ میں ہونے والی شکست پر شکیب الحسن بہت دلبرداشتہ ہیں۔ ناظم الحسن نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا ہے کہ شکیب الحسن کو ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی نہیں ہے، آپ نے بھی غیرملکی دوروں میں یہ محسوس کیا ہو گا اور وہ ٹیسٹ کرکٹ سے کچھ دیر کے لیے کنارہ کشی اختیار کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی طور پر ان کی دلچسپی کم ہو سکتی ہے لیکن ہم نے یہ کبھی نہیں سنا کہ وہ ٹیم کی قیادت میں دلچسپی نہیں رکھتے، اگر وہ کپتان ہیں تو ان کو کھیلنا پڑے گا، اگر کپتان نہیں ہیں تو پھر آپ چھوڑ سکتے ہیں۔