Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سرفراز احمد نے انٹرنیشنل ٹیموں اور آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے تعاون کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں ہر ملک کو سپورٹ کیا، سری لنکا میں حملے کے باوجود اپنی انڈر-19 ٹیم وہاں بھیجی۔
انہوں نے کہا کہ زمبابوے میں حالات خراب ہوئے لیکن اس کے باوجود ہم نے وہاں ٹیمیں بھیجیں، اب وقت آ گیا ہے کہ غیرملکی ٹیمیں پاکستان کے ساتھ تعاون کریں اور ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرانے میں مدد دیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ملک میں گزشتہ تین چار سال میں کامیاب ایونٹس منعقد ہوئے جس میں سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سمیت پی ایس ایل شامل ہے، پاکستان کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہو چکے ہیں، ٹیمیں پاکستان آئیں ہم یقین دلاتے ہیں انہیں فول پروف سیکورٹی دی جائے گی۔