وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تو سوالات اٹھے کہ مصباح الحق کی نگرانی میں سینیئر وقار یونس کس طرح کام کریں گے مگر وقار یونس نے اس تاثر کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وقار یونس نے آسٹریلیا سے روانگی کے موقع پر ٹویٹ میں کہا کہ بورڈ نے ان پر اعتماد کیا جس پر وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ مصباح الحق کی لیڈرشپ میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مل کر ایسا یونٹ بنا سکتے ہیں جو پاکستان کو ٹاپ پر لے جا سکتا ہے۔ وقار یونس بولنگ کوچ کے انٹرویو کے بعد واپس سڈنی چلے گئے تھے۔ پی سی بی نے پیڈکوچ مصباح الحق کے ساتھ وقار یونس کو تین برس کے لیے بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔