Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق اوپنر عمران فرحت قومی ٹیم میں واپسی کے لیے کچھ زیادہ پرجوش نظر نہیں آ رہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران فرحت نے کہا کہ ڈومیسٹک کھیلنے کا مقصد صرف یہ نہیں کہ پاکستان ٹیم میں واپس آیا جائے، ہم ڈومیسٹک میں رہ کر بھی پاکستان کی خدمت کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے ہر کھلاڑی کو قومی ٹیم میں موقع دیا جائے جو قومی ٹیم میں پرفارم کر رہا ہے اس کو کس طرح ایک ڈومیسٹک کے کھلاڑی کے لیے ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔
عمران فرحت نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے اسٹرکچر پر تبصرہ کرنا ابھی قبل ازوقت ہو گا، آگے چل کر پتہ چلے گا کہ یہ نظام کیسا ہے۔ عمران فرحت نے بلوچستان کو ٹائٹل جتوانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔