Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری سابق کپتان کپل دیو نے ویرات کوہلی کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے۔ ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ جب سچن ٹنڈولکر بیٹنگ کرتے تھے تو لگتا نہیں تھا کہ ان کے قریب بھی کوئی آ سکتا ہے کیونکہ انہوں نے بہت معیار مقرر کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور یوں لگتا کہ سچن کے ریکارڈ بھی ٹوٹ جائیں گے۔ سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ میں 51 اور ون ڈے میں 49 سنچریوں سمیت انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک 68 سنچریاں اور 19 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔ ویرات کوہلی کو سچن ٹنڈولکر کی ون ڈے میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے کے لیے اب صرف سات سنچریاں درکار ہیں۔