Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایشز سیریز سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے والے اسٹیو اسمتھ شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں اور ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میں بھی اسٹیو اسمتھ کا بلا نہ رکا اور انہوں نے پہلی اننگز میں 80 رنز اسکور کیے۔ اپنی اس اننگز کی بدولت اسٹیو اسمتھ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
وہ انگلش سرزمین پر ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ اسمتھ سے پہلے ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے انگلش سرزمین پر ایک سیریز میں 714 رنز بنائے تھے جبکہ اسمتھ اب تک 751 رنز بنا چکے ہیں۔
اسٹیو اسمتھ ایشز سیریز میں مسلسل چھ مرتبہ 75 سے زائد رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 1949 میں قائم کردہ ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین ایورٹن ویکس کا یہ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔