Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی کرکٹرز احمد شہزاد اور عمر اکمل پر شاید کرکٹ کے دروازے کھلنے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق کے حکم پر دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی بلایا گیا۔ دو دن پہلے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے۔
عمر اکمل سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں جس کے لیے انہیں اپنی فارم اور فٹنس ثابت کرنا ہو گی۔ ان کو اپنی فٹنس پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اور کامران اکمل کی مدد سے اپنی فٹنس بہتر کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
عمر اکمل کے مقابلے میں احمد شہزاد کی فٹنس پہلے سے بہت بہتر ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ 2016 میں جب وقار یونس ہیڈکوچ کی پوزیشن سے مستعفیٰ ہوئے تھے تو انہوں نے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف رپورٹ جمع کرائی تھی۔