Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے رواں ایشز سیریز میں اپنے بلے سے خوب دھوم مچا رکھی ہے۔ انہوں نے ایشز سیریز میں اب تک ریکارڈ 700 سے زائد رنز بنا لیے ہیں۔ پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ 80 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس اننگز کی بدولت وہ پاکستان کے مایہ ناز سابق بیٹسمین انضمام الحق کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے۔
انضمام الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہی ٹیم کے خلاف لگاتار نو نصف سنچریاں اسکور کی تھیں مگر اسٹیو اسمتھ نے ایک ہی ٹیم کے خلاف لگاتار دس نصف سنچریاں بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے یہ ریکارڈ انگلینڈ کے خلاف ہی بنایا ہے۔ ان کے علاوہ کلائیو لائڈ نے 9، جیک کیلس اور سنگا کارا نے لگاتار آٹھ، آٹھ نصف سنچریاں بنائی تھیں۔