Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کے کندھوں پر بیٹنگ کے ساتھ ساتھ نائب کپتانی کی ذمہ داری بھی آ گئی ہے۔ پہلی مرتبہ نائب کپتان بننے پر بابر اعظم کو کاؤنٹی ٹیم سمرسیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہم بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بننے پر مبارکباد دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سمرسیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے زبردست کھیل پیش کیا تھا۔ انہوں نے 13 میچوں میں 52.54 کی اوسط سے 578 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل تھیں۔
قائد اعظم ٹرافی میں بابر اعظم سینٹرل پنجاب کی ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سرفراز احمد کو قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے جبکہ بابر اعظم ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔
#Pakistan#Somerset