چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ سری لنکا کرکٹ سے مسلسل رابطے میں ہیں، ان کی جانب سے اس قسم کا کوئی پیغام نہیں ملا کہ وہ پاکستان میں ٹیم نہیں بھجوانا چاہتے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سری لنکا کرکٹ حکام اپنی حکومت کی اجازت کا انتظار کر رہے ہیں، وہ اپنی ٹیم پاکستان کے دورے پر بھیجنے کیلئے رضامند ہے، مجھے پوری امید ہے کہ سری لنکا کی ٹیم پاکستان آئے گی اور تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
احسان مانی نے مزید کہا کہ جہاں تک ان کھلاڑیوں کی بات ہے جنہوں نے پاکستان آنے سے معذرت کی ہے وہ زیادہ معنی نہیں رکھتا، ابھی ہمارے لئے سب سے اہم یہ ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ایک مرتبہ پھر بحال ہونے جا رہی ہے