آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے ایشز سیریز کے ذریعے ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کیا لیکن ورلڈکپ 2019 میں 600 سے زائد رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنر کیلئے یہ سیریز ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی ہے۔ ایشز سیریز کی 9 اننگز میں ڈیوڈ وارنر صرف 84 رنز ہی بنا سکے ہیں۔ آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد ایک منفی ریکارڈ ان کے نام ہو گیا۔ ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک سیریز میں زیادہ مرتبہ سنگل ڈجٹ پر آؤٹ ہونے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔ وہ 9 اننگز میں وہ 8 مرتبہ ڈبل فیگر میں داخل ہوئے بغیر ہی آؤٹ ہوئے۔ ایشز سیریز میں ڈیوڈ وارنر دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایک ہی مرتبہ ڈبل فیگر میں رنز اسکور کر سکے ہیں جب وہ 61 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ڈیوڈ وارنر کی ناقص کارکردگی کا اندازہ یوں بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سیریز میں اتنے رنز اسکور نہیں کیے جتنے اسٹیو اسمتھ چوکے لگا چکے ہیں۔