Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ بولر رومان رئیس نے 2016 پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا مگر وہ اب تک صرف 9 ون ڈے اور 8 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ہی پاکستان ٹیم کی نمائندگی کر سکے ہیں جس کی وجہ ان کے گھٹنے کی انجری ہے۔ رومان رئیس گزشتہ ڈیڑھ سال سے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس سے وہ اب تک صحتیاب نہیں ہو سکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رومان رئیس اپنی انجری کی وجہ سے قائد اعظم ٹرافی میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ رومان رئیس کو سندھ کی سیکنڈ الیون اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے سندھ کی ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔
رومان رئیس قائد اعظم ٹرافی میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے نو ایک روزہ میچوں میں 14 اور آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔