Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کا پورا سیزن کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ محمد حسنین سی پی ایل میں ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ فاسٹ بولر نے کیریبین پریمیر لیگ کے چار میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
سی پی ایل رواں ایڈیشن 13 اکتوبر تک جاری رہے اور محمد حسنین پوری لیگ کھیل کر ہی وطن واپس لوٹیں گے۔ ملک میں ڈومیسٹک سیزن کا آغاز قائد اعظم ٹرافی کے ساتھ ہو چکا ہے جہاں محمد حسنین کو سندھ کرکٹ ایسوسی کی ٹیم کی نمائندگی کرنی ہے۔
سندھ کی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جو اپنا پہلا میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں بلوچستان کے خلاف کھیل رہی ہے۔ محمد حسنین چار میچوں کے بعد اپنی ٹیم کو جوائن کریں گے۔