Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کے رواں سیزن میں بیٹسمین جم کر بولرز کی دھنائی کر رہے ہیں۔ سی پی ایل کے دسویں میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائڈرز اور جمیکلا تلاواز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ کولن منرو، لینڈل سمنز اور کیرون پولارڈ نے جمیکا تلاواز کے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔ کولن منرو نے 96، لینڈل سمنز نے 86 اور کیرون پولارڈ نے 45 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کی ٹیم نے مجموعی طور پر 21 چوکے اور 17 چھکے لگائے۔ ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کی ٹیم بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ ہدف کے تعاقب میں جمیکا تلاوز نے بھی خوب مقابلہ کیا لیکن جمیکا کی ٹیم پانچ وکٹوں پر صرف 226 رنز ہی بنا سکی۔
گلین فلپس 62، کرس گیل 39، رمل لیوائس 37 اور جیول گلین 34 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کو 41 رنز سے کامیابی ملی اور یہ پولارڈ الیون کی ایونٹ میں مسلسل چوتھی فتح تھی۔