Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے مایہ ناز سابق بیٹسمین محمد یوسف نے نومنتخب چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں تکنیک، کنٹرول اور جارحانہ انداز کی کمی ہے، مصباح کے کیریئر پر نظر ڈالیں، ان کے کیریئر میں آپ کو کس موقع پر تکنیک اور جارحانہ انداز نظر آئے گا؟
انہوں نے کہا کہ کبھی ایسا ہوا کہ ٹیم مشکل میں ہو اور وہ خود نمبر تین پر بیٹنگ کرنے آ جائیں؟ یا وہ نیچے آ کر فوری طور پر رنز اسکور کرنا شروع کر دیں؟
ان کا کہنا تھا کہ کین ولیمسن نمبر تین پر بیٹنگ کر کے سنچری اسکور کرتا ہے لیکن مصباح جان بوجھ تین وکٹیں گرنے کے بعد آتے تھے تا کہ وہ دفاعی انداز میں کھیلنے کا جواز پیش کر سکیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ پی سی بی کو وہ لوگ چاہیئں جو ان کی ہاں میں ہاں ملاتے رہیں، انتخاب عالم جیسے لوگ 40 سال سے یہی کرتے آ رہے ہیں۔