Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر عبدالقادر 6 ستمبر کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ ملکی و غیرملکی سابق اور موجودہ کرکٹرز نے عبدالقادر کو شاندار انداز میں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پی سی بی کو دیے گئے انٹرویو میں عبدالقادر کو شاندار الفاظ میں یاد کیا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ میری عبدالقادر سے بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں، جب میں پاکستان ٹیم میں نیا نیا آیا تھا تو پہلے میچ کے بعد انہوں نے مجھے کہا تھا کہ تم پاکستان کی طرف سے بیس سال تک کرکٹ کھیلو گے اور مجھے ان کی بات یقین تھا۔
سوئنگ کے سلطان نے بتایا کہ عبدالقادر جونیئر کھلاڑیوں کی بہت مدد کرتے تھے اور سب سے پیار بھی کرتے تھے۔ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ عبدالقادر کے بعد شین وارن، مشتاق احمد اور انیل کمبلے کا نام آتا ہے لیکن عبدالقادر جیسا بولر میں نے زندگی میں نہیں دیکھا۔