Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ نے ایشز سیریز کے پانچویں میں آسٹریلیا کو 135 رنز سے ہرا دیا۔ سیریز 2-2 سے برابر رہی۔ 1972 کے بعد پہلی بار ایشز سیریز ڈرا ہوئی۔ ایشز کی ٹرافی دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے پاس رہے گی۔ لندن کے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں پر 313 رنز سے دوسری نامکمل اننگز شروع کی۔
میزبان ٹیم 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ نیتھن لائن نے چار آؤٹ کیے۔ آسٹریلیا کو جیت کے لیے 399 رنز کا ہدف ملا لیکن انگلش بولرز کی شاندار بولنگ سامنے آسٹریلوی بیٹسمین زیادہ دیر نہ ٹِک سکے۔ آسٹریلوی ٹیم 263 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میتھیو ویڈ نے 117 رنز بنا کر شکست ٹالنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ بھی ہمت ہار گئے۔
اسٹورٹ براڈ اور جیک لیچ نے چار، چار شکار کیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ کو جبکہ انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔