عابد علی نے قائد اعظم ٹرافی کی ابتداء میں ہی بولرز پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ سندھ کی جانب سے کھیلتے ہوئے عابد علی نے بلوچستان کے خلاف 249 رنز کی اننگز کھیلی۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز سندھ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو عابد علی بلوچستان کی باؤلنگ کے سامنے ڈٹ گئے۔
انہوں نے میچ کے دوسرے روز 129 رنز کا اضافہ کیا اور 249 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 26 چوکے شامل تھے۔ میزبان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 473 رنز 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔
بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جبکہ عمران فرحت اور خرم شہزاد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بلوچستان کی جانب سے امام الحق اور عظیم گھمن نے اننگز کا آغاز کیا۔