Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں "کن کشن" قانون کے استعمال کا پہلا واقعہ رونما ہوا ہے۔ سنٹرل پنجاب کے عثمان صلاح الدین گردن پر گیند لگنے کے باعث میچ سے باہر ہو گئے۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین محمد سعد کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سنٹرل پنجاب کے کھلاڑی عثمان صلاح الدین کو گذشتہ روز فیلڈنگ کے دوران گردن پر گیند لگی تھی۔
عثمان صلاح الدین نے سر اور گردن میں درد کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں دھندلے پن کی شکایت کی جس کے بعد ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو شامل کیا گیا۔ محمد سعد کو میچ کے دوران بولنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔
سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔ اس سے پہلے ایشز سیریز کے تیسرے میچ میں اسٹیو اسمتھ "کن کشن" کا شکار ہوئے تھے اور ان کی جگہ مارنس لبوشین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔