Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے لیے ایشز سیریز ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی۔ اس سیریز کو ان کے کیرئیر کی سب سے بدترین سیریز کہا جائے تو بےجا نہ ہو گا۔ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کے سب سے بڑے دشمن اسٹورٹ براڈ رہے جنہوں نے 7 مرتبہ انہیں پویلین بھیجا۔
ڈیوڈ وارنر دس اننگز میں 9.5 کی اوسط سے صرف 95 رنز ہی بنا سکے جبکہ انگلش اسپنر جیک لیچ بیٹنگ اوسط 13.5 کی رہی۔ ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں ڈیوڈ وارنر ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے تھے۔
انہوں نے تیسرے ٹیسٹ میں 61 رنز کی اننگز کھیلی مگر اس کے بعد لگاتار تین مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے اور آخری ٹیسٹ میں بھی 5 اور 11 رنز کی اننگز کھیل سکے۔
ایشز سیریز میں ڈیوڈ وارنر کی ناقص پرفارمنس ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے جس کے بعد ان پر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے۔