قائد اعظم ٹرافی اس مرتبہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے تحت کھیلی جا رہی ہے جس میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پی سی بی نے اس مرتبہ اچھے انداز میں قائد اعظم ٹرافی کی تشہیر کی اور گراؤنڈ میں شائقین کا داخلہ بھی مفت رکھا۔ قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں شائقین بھی اپنے اسٹار کرکٹرز کو سپورٹ کرنے گراؤنڈ پہنچ رہے ہیں۔
دوسری جانب کھلاڑی بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کر رہے اور اسٹینڈز میں جا کر ان کے ساتھ سیلفیاں لے رہے ہیں۔ بلوچستان کے اسکواڈ میں شامل عمر گل بھی کراچی میں جاری میچ میں شائقین سے ملنے اسٹینڈ میں پہنچے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچز میں جتنا کراؤڈ ہوتا ہے میچ کھیلنے کا اتنا ہی مزہ آتا ہے۔
عمر گل نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ آئیں اور پلیئرز کو سپورٹ کریں کیونکہ دنیا میں یہ پیغام جانا چاہیے کہ ہم کھیل سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔