Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کو پاکستان کا دورہ کیے 21 سال بیت گئے ہیں۔ کینگروز نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان میں سیریز کھیلی تھی۔ پی سی بی کی کوشش ہے کہ کسی طرح آسٹریلیا کو پاکستان بلا کر سیریز کھیلی جائے۔
اسی سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیون رابرٹس آج پاکستان پہنچیں گے۔ سی ای او کے ہمراہ سیکیورٹی مینجر شان کیرل بھی پاکستان آ رہے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداروں کا دورہ ایک روزہ پر مشتمل ہو گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے حکام چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے بھی ملاقات کریں گے۔
آسٹریلوی بورڈ کے عہدیداروں کو پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ کیون رابرٹس اور شان کیرل کی حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کرائی جائے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے حکام کا دورہ اعتماد سازی مہم کا حصہ ہے۔ پاکستان کو 2022 میں آسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے۔ پی سی بی سیریز کا انعقاد پاکستان میں کرانے کا خواہشمند ہے۔