Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے روں ڈومیسٹک سیزن میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ کوکابورا کی گیند کا استعمال بھی انہی میں سے ایک ہے۔ سوشل میڈیا پر کوکابورا کی گیندوں کے استعمال پر تنقید کی جا رہی ہے جس کا جواب دینے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک میدان میں آ گئے۔
شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کوکابورا گیند کے استعمال سے بولرز کو اپنی لائن اور لینتھ بہتر کرنے میں آسانی ہو گی، 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرانے میں بھی آسانی ہو گی جس کی انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت ضرورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہی گیند انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔ پاکستانی آل راؤنڈر کا ماننا ہے بیٹسمینوں کو بھی اس گیند کو کھیلنے میں آسانی نہیں ہو گی جس سے ان کی صلاحیتوں میں ضرور نکھار آئے گا۔