Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے قائد اعظم ٹرافی کا شاندار آغاز کیا ہے۔ ناردرن اور خیبرپختوانخوا کے درمیان ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوسرے روز خیبرپختوانخوا کے بیٹسمینوں نے مزید 183 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم نے 526 رنز نو کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈیکلیئر کی۔
کپتان محمد رضوان نے 22 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 176 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عادل امین نے بھی 73 رنز اسکور کیے۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ صدف حسین، موسیٰ خان، عماد وسیم اور محمد نواز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
میچ کے تیسرے روز ناردرن کرکٹ ٹیم نے 109 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔