Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں جہاں ایک طرف ڈومیسٹک کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے وہیں دوسری جانب ان کی میچ فیس میں اضافہ کیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو ماہانہ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے اور قائد اعظم ٹرافی کی میچ فیس بڑھا کر 75 ہزار روپے کی گئی ہے۔
پاکستان ون ڈے کپ اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس بھی بڑھا کر 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضے میں اضافہ مصباح الحق کی رائے پر کیا گیا ہے۔
راشد لطیف نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ فیس کے حوالے سے ان کی مصباح الحق سے بات ہوئی تھی اور ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضے میں اضافہ مصباح الحق کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
یاد رہے جب پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا اعلان کیا تھا تو مصباح الحق کرکٹ کمیٹی کے رکن تھے۔