Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

International Cricket Council

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوٹرل امپائرز اور میچ ریفری کی تقرری سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کا جائزہ لینے کے بعد آئی سی سی میچ آفیشلز کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرے گی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آغاز 27 ستمبر سے کراچی میں ہو گا تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ آئی سی سی حکام کب پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کریں گے۔
یاد رہے 2015 میں زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ہوم سیریز میں پاکستان کے ہی آفیشلز نے میچ ریفری اور امپائرز کی زمہ داریاں انجام دی تھیں۔
آئی سی سی نے تیسرے ممالک کے ریفریز یا امپائرز نہیں بھیجے تھے اور خصوصاً پی سی بی کو میچ آفیشلز کی تعیناتی کی اجازت دی تھی۔