Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے ایشز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ وہ ایشز سیریز 2019 کے سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے 5 میچوں میں 19.42 کی اوسط سے 29 وکٹیں حاصل کیں اور سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بنے۔
پیٹ کمنز ٹیسٹ سیریز میں پانچ وکٹیں لیے بغیر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے پوری سیریز میں ایک مرتبہ بھی پانچ وکٹیں حاصل نہیں کیں اور ان کی بہترین بولنگ 32 رنز کے عوض 4 وکٹیں رہیں۔
پیٹ کمنز سے قبل یہ منفرد ریکارڈ وائن کلارک کو حاصل تھا جنہوں نے 78-1977 میں بھارت کیخلاف سیریز میں سب سے زیادہ 28 وکٹیں حاصل کی تھیں مگر پانچ وکٹیں لینے میں ناکام رہے تھے۔
میلکم مارشل نے بھی 86-1985 میں انگلینڈ کیخلاف سیریز میں سب سے زیادہ 28 شکار کیے تھے لیکن وہ بھی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔