Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے زمبابوے کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کامیابی کے ساتھ افغانستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی فتوحات کی نصف سنچری مکمل کر لی تھی۔
افغانستان نے اب تک 73 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں سے انہوں نے 51 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 22 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ افغانستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں 50 فتوحات حاصل کرنے والی تیزترین ٹیم بھی بن گئی یے۔
اس سے قبل یہ اعزاز ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کو حاصل تھا جس نے 83 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر 50ویں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس فہرست میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔ قومی ٹیم نے 84 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر 50 کامیابیاں اپنے نام کی تھیں۔
اس کے علاوہ افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل 12 فتوحات سمیٹ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل افغانستان نے مسلسل 11 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔