Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ کے میچز ملک کے مختلف کرکٹ سینٹرز میں جاری ہیں۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں چار روزہ میچ کھیل رہی ہیں۔
سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 467 رنز اسکور کیے۔ اوپننگ بیٹسمین سمیع اسلم 243 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کے فرسٹ کلاس میچز میں اننگز کے اختتام تک ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے یہ کسی بھی اوپننگ بیٹسمین کی دوسری بڑی اننگز تھی۔
اس ریکارڈ فہرست میں پہلے نمبر پر خرم منظور موجود ہیں جنہوں نے 10-2009 کے سیزن میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 254 رنز بنائے تھے۔
دوسرے روز کھیل کے اختتام تک سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 47 رنز اسکور کر لیے تھے۔