کیریبین پریمیر لیگ کے رواں سیزن کے دوران ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے 13 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ کرس گیل ٹی ٹوئنٹی میں دس ہزار سے زائد رنز اسکور کرنے والے واحد بیٹسمین ہیں۔ وہ 389 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 13,013 رنز اسکور کر لیے ہیں۔
ان کے بعد سب سے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز برینڈن میک کولم کے پاس ہے۔ کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 80 نصف سنچریاں اور 22 سنچریاں بنانے میں بھی کامیاب ہوئے۔ ویسٹ انڈین بیٹسمین صرف 25 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار چوکے مارنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ کرس گیل کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار چھکے مکمل کرنے کے لیے مزید 42 چھکے درکار ہیں۔