Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیپال کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ اسپنر سندیپ لمیچانے دنیا بھر کی کرکٹ لیگز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ سندیپ لمیچانے نے گزشتہ سال آسٹریلیا میں کھیلے جانے والی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلتے ہوئے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ وہ آٹھ میچوں میں 11 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
میلبرن اسٹارز نے آئندہ ایڈیشن کے لیے بھی سندیپ لمیچانے کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے اور وہ ایک مرتبہ پھر بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
سندیپ لمیچانے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلے تھے اور اس ٹیم کے ساتھی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے سندیپ لیمچانے کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سندیپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کیلئے بہت خوش ہوں۔