Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی خان ترین کرکٹ سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں۔ وہ نوجوان کرکٹرز پر خصوصی توجہ دیتے ہیں جبکہ ملک میں ویمن کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے بھی آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔
پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ علی خان ترین انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر ایشیز کا میچ دیکھ رہے تھے اور یوٹیوب پر سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب کے چار روزہ میچ کی لائیو اسٹریمنگ بھی دیکھتے رہے۔
علی خان ترین ڈومیسٹک سیزن میں سدرن پنجاب کی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں جو کہ جنوبی پنجاب کی نمائندگی کر رہی ہے۔ علی خان ترین کا تعلق بھی جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں سے ہے۔