Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو بھی میچز میں مدعو کیا گیا۔
قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف، رامین شمیم اور سابق کرکٹر مرینہ اقبال سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ خواتین پلیئرز سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے میچ سے لطف اندوز ہونے قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچیں۔
ان پلیئرز نے میچ دیکھنے کے علاوہ کمینٹری کے فرائض بھی انجام دیے۔ بسمہ معروف اپنے مداحوں سے ملنے گراؤنڈ میں بھی گئیں جہاں انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔
بسمہ معروف نے شائقین کرکٹ کو آٹوگراف بھی دیے۔ سابق کرکٹر مرینہ اقبال نے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ بھی سیلفی لی اور ان کی تعریف کی۔ مرینہ اقبال نے کہا کہ خوشی ہے کہ گراؤنڈ اسٹاف آج تک مجھے جانتا ہے۔