Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے بیسٹمین عمر اکمل کی سوئی ہوئی قسمت بالآخر جاگ گئی۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے ابتدائی اسکواڈ میں عمر اکمل کا نام بھی شامل کر لیا ہے۔
اس موقع پر کرکٹر عمر اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اچھی فارم اور ردھم میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کے پہلے میچ میں اچھے آغاز پر اعتماد بحال ہوا ہے۔
عمر اکمل نے بتایا کہ ڈومیسٹک سیزن کے آغاز سے قبل کلب کرکٹ کھیل رہا تھا جس سے فارم کی بحالی میں کافی مدد ملی۔ قائد اعظم ٹرافی کے پہلے میچ میں عمر اکمل نے سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 89 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
عمر اکمل نے کہا کہ ماضی کو بھلا کر نیا آغاز کروں گا اور ٹیم انتظامیہ کی ضرورت کے مطابق ہر نمبر پر بیٹنگ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اس سے پہلے عمر اکمل کا موقف تھا کہ وہ اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرنے کے خواہشمند ہیں۔